• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کا ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات کے باوجود دوستانہ ملاقاتوں کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے ہر وقت تیار ہوں، اگر اس سے نیویارک کے شہریوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے تو مجھے ملاقات کرنی چاہیے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق ممدانی اور ٹرمپ کے درمیان سیاسی اختلافات اور ایک دوسرے پر عوامی سطح پر کی گئی تنقید کے باوجود دونوں کی بالمشافہ ملاقاتیں خوش گوار رہی ہیں۔

ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافِ رائے کے باوجود عوامی مفاد کے لیے ایک دوسرے سے بات کرنا ضروری ہے۔

ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ اگر صورتِ حال یہ ہو کہ میں صرف ان لوگوں سے بات کروں جو ہر معاملے پر مجھ سے متفق ہوں تو یقیناً میں گھر بیٹھ کر آئینے سے بات کر رہا ہوں گا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران ظہران ممدانی نے ٹرمپ کے میڈیا پر پابندی کے اقدام سے بھی اختلاف کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی کے معاونین کا بھی ماننا ہے کہ نیویارک کے میئر کی ٹرمپ سے ملاقاتیں مثبت رہی ہیں مگر میئر نے اپنے سیاسی مؤقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید