کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تنظیم اتحاد نوجوانان فلاح وبہبود ترخہ کے صدر گلریز تبسم اور سرپرست اعلی محمد شجاع نے بیان میں کہا ہے کہ سول ہسپتال صوبے کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے ہسپتال کے بعض وارڈوں میں آکسیجن ماسک لگے ہوئے ہیں لیکن ان میں آکسیجن نہیں آتی انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر اگر فعال ہوتا تو شاید سانحہ کوئٹہ میں ہم اپنے کئی پیاروں کو بچا سکتے تھے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور سانحہ کوئٹہ میں غفلت کے مرتکب عناصر کا تعین کر کے کارروائی کی جائے ۔