بھارت کی ریاست ناگالینڈ کے 2 اضلاع میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے تقریباً 3 ہزار شراب کی بوتلیں ضبط کر لی ہیں۔
پولیس نے ریاست میں مشتبہ ملاوٹ شدہ شراب کی تقریباً 3,000 بوتلیں ضبط کی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔