نئی دہلی (اے ایف پی) شمالی بھارت کے علاقے امرتسر میں کچی شراب پینے سے 17افراد ہلاک اور چھ کی حالت تشویشناک ہے۔بھارت میں ہر سال سینکڑوں افراد گلیوں میں قائم غیر قانونی شراب کشید کرنے والی بھٹیوں سے تیار کردہ سستی شراب پینے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس کی تاثیر بڑھانے کے لیے اکثر شراب میں میتھانول ملایا جاتا ہے جو اندھاپن، جگر کو نقصان اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔