• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم سنے تاکائیچی سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

 جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو تقریباً 20 منٹ جاری رہی۔

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم تاکائیچی کو امریکی صدر اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے چین سے متعلق اقتصادی اور سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال کیا اور قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید