• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نارایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہوائیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی ساحلی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے، کئی درخت گر گئے، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی نظر آئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ریاستوں میں 1 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، خراب موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ، 3 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک، نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید