• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے قبول کرلیا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلے کی روشنی میں حکومتی پیغام کو قبول کر لیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی کل دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے فون پر رابطے میں کہا کہ معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے دوران ہی رانا ثناء اللّٰہ کی کال آئی۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نےاپوزیشن رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس کی ملاقات اور رانا ثناء اللّٰہ کے رابطے سے آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید