• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ن لیگ کے چوہدری منظور احمد، چوہدری سعید، مشتاق منہاس اور پیپلز پارٹی کے لطیف اکبر آزاد کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کےلیے ن لیگ کے 3 اور پی پی کے ایک امیدوار نے کاغذات جمع کرائے تھے۔

قومی خبریں سے مزید