پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاسی اور کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرت سے متعلق بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل پلان نظر آتا ہے۔
ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ مذاکرات کا سلسلہ بڑھایا جائے، حکومت مثبت پیش رفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کرنے کے بجائے تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔
بعض ارکان نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں کوئی راہ نکل سکتی ہے، بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی جائیں۔
ارکان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران میڈیا پر بیانات نہ دینے پر اتفاق ہوا، رانا ثناء اور شیری رحمٰن نے بیانات دے کر اچھا نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں محسن نقوی کی مذاکرات میں دہشت گردی پر بریفنگ اور کے پی حکومت کے بارے میں ان کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔
بعض ارکان کی رائے ہے کہ اگر ایمرجنسی لگاتے ہیں تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دیے جائیں۔