• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت نے کومل رانی کو ”پتی چور“ قرار دے دیا

بھارتی میڈیا پرسنالٹی، اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر گووندا، ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور ان کی فلم ’روپا‘ کی شریک اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے درمیان جاری تنازع پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں جب کومل کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، تو راکھی نے ان پر شدید تنقید کی اور گووندا کی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر ان سے بھی سوالات کیے۔ 

پاپا رازیز سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ وہ گووندا سے خوش نہیں ہیں اور کہا کہ گووندا جی، پورا ملک آپ سے ناراض ہے۔

راکھی کا رخ جلد ہی کومل کی طرف ہو گیا، جن کا نام گووندا کی ذاتی زندگی سے جڑی افواہوں میں بار بار سامنے آ رہا ہے۔ ان پر طنز کرتے ہوئے راکھی نے پوچھا کہ یہ کومل کون ہے؟ کومل ان کے اور دیگر مشہور شخصیات کے بارے میں باتیں کر رہی ہیں۔ چیچی بھیا نے اس کو یہ پر دیے ہیں۔

اس کے بعد راکھی نے سنیتا کا نام لیتے ہوئے کومل کو براہِ راست دھمکی دی کہ مجھ سے نہیں الجھنا۔ میں سنیتا نہیں ہوں، دھجیاں اڑا کے رکھ دوں گی۔ 

انہوں نے مزید آگے بڑھتے ہوئے اور گووندا کے ساتھ ان کا نام جوڑے جانے کی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کومل کو ”پتی چور“ قرار دیدیا۔

بات چیت کے دوران جب پاپارازی نے راکھی سے کومل کے مانگ میں سندور بھرنے کی خبروں کے بارے میں پوچھا، تو راکھی نے ایک اور طنزیہ سوال کے ساتھ جواب دیا کہ ہاں، چیچی بھیا کے نام کا سندور؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید