فرانس میں کئی روز سے جاری طلبہ احتجاج سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آ گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ فرانس میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے بڑے پیمانے پر ہونے والی نقل مکانی کا شاخسانہ ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ یہ معاملہ صرف اسکولوں کا یا تعلیمی مسائل کا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں طلبہ نے ستمبر کے آخر سے ملک بھر کے سیکڑوں ہائی اسکولوں کے داخلی راستے بند کر رکھے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسکولوں میں بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں، احتجاج کے دوران بعض مقامات پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فرانسیسی حکام کے مطابق احتجاج کے آغاز سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔