• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: زیادتی کا جھوٹا الزام لگا کر 90 لاکھ روپے ہتھیانے والی خاتون گرفتار

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ایم بی اے کی طالبہ کو ایک شخص کو جھوٹے زیادتی کے مقدمے میں پھنسانے اور اس کے اہلِخانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے کر 90 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت سوریہ دتہ داس کے نام سے ہوئی ہے۔

متاثرہ شخص انکت اگروال نے 4 اکتوبر کو پولیس سے شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے 50 ہزار روپے نقد برآمد کیے جبکہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں موجود تقریباً 95 لاکھ روپے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے انکت اگروال کی ملزمہ سے تقریباً 3 سال قبل ایک آن لائن ایپ کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی، ابتداء میں دونوں کے درمیان آن لائن گفتگو ہوئی، بعد ازاں فون نمبروں کا تبادلہ ہوا اور ملاقاتیں بھی ہونے لگیں۔

 انکت اگروال کا الزام ہے کہ ملاقاتوں کے بعد میں سوریہ دتہ داس نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور رقم کا مطالبہ کیا، ملزمہ مبینہ طور پر دھمکی دیتی تھی کہ مطالبات پورے نہ کیے گئے تو مجھے جھوٹے زیادتی کے کیس میں پھنسا دے گی اور میرے اہلِ خانہ کو نقصان پہنچائے گی۔

انکت اگروال نے پولیس کو بتایا ہے کہ میں بینک کے ذریعے رقم منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگیوں کی صورت میں تقریباً 90 لاکھ روپے دے چکا تھا تاہم ملزمہ کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ جاری رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 اکتوبر کو شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ٹیم تشکیل دی اور مزید رقم وصول کرنے کے لیے ملزمہ کو پکڑنے کی کارروائی کی جس کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید