• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے بالوں کو رنگنا چھوڑ دیا، نیا لک وائرل

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے بالوں کو رنگنا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ قدرتی سفید بالوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

 اداکار نے اس فیصلے کا احوال حال ہی میں ایک پینل گفتگو کے دوران بیان کیا۔

عامر خان نے بتایا ہے کہ بالوں کو رنگنے کا فیصلہ کسی خاص کردار کی وجہ سے نہیں۔


انہوں نے بتایا کہ میں باقاعدگی سے بالوں کو رنگنے کے عمل سے اکتا گیا تھا، اس لیے میں نے یہ معمول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

گفتگو میں موجود فلم ساز سبھاش گھئی نے عامر خان کے بدلتے حلیے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار جب بھی مختلف انداز میں نظر آئیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی کردار کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید