• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی طیارے میں آبدیدہ ہو گئیں، جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

یمنیٰ زیدی---فائل فوٹو
یمنیٰ زیدی---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے گھر اور اہلِ خانہ سے دور ہونے کے جذباتی لمحے کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کام کے لیے گھر سے روانگی کے دوران طیارے میں بیٹھی آبدیدہ نظر آئیں، اداکارہ کی آنکھوں میں آنسو تھے جبکہ وہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ ایئر فونز لگائے بیٹھی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ کئی برس سے شوبز کی مصروفیات کا حصہ ہونے کے باوجود کام کے لیے گھر سے نکلتے ہوئے میری آنکھیں آج بھی نم ہو جاتی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ یمنیٰ زیدی نے لکھا ہے کہ پروازوں اور آنسوؤں کا برسوں پرانا تعلق ہے، میں آج بھی کام کے لیے گھر سے نکلتے ہوئے رو پڑتی ہوں کیونکہ مجھے اپنے خاندان سے دور ہو کر دنیا کا سامنا کرنا اور سب کچھ سنبھالنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ میں ان آنسوؤں کی عادی ہو چکی ہوں لیکن عجیب طور پر اب مجھے ان جذبات سے محبت بھی ہونے لگی ہے، کیونکہ زندگی ایک استاد ہے۔

یمنیٰ زیدی نے 2012ء میں صبا قمر کے ساتھ ڈرامے ’تھکن‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے ’گزارش‘ اور ’پکار‘ سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کر کے پاکستانی ٹیلی ویژن کی نمایاں اداکاراؤں میں جگہ بنائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید