وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی، سربراہ جے یو آئی نے گورنر راج یا ایمرجنسی کی بجائے مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی تجویز دی۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت سے اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فون کر کے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی، وزیراعظم نے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔