• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسنگ کونسل بدنام زمانہ رہی ہے، مقدس شعبے کیساتھ زیادتی ہوئی: مصطفیٰ کمال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نرسنگ کونسل بدنام زمانہ رہی ہے، مقدس شعبے کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

اسلام آباد میں نرسنگ سی پی ڈی کورس مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 50 نرسز کو یہ کورس مکمل کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، نرسنگ ایسا شعبہ ہے جو کسی بھی ہیلتھ کئیر کی 99 فیصد ذمے داری ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ نرسز کو جتنی اہمیت دینی چاہیے، اس میں ہم کسی حد تک ناکام رہے ہیں، جنہوں نے یہ ٹریننگ کی ہے ان کی تنخواہ بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ کونسل بدنام زمانہ رہی ہے، مقدس شعبے کے ساتھ زیادتی ہوئی، نرسنگ کونسل میں قانون ہاتھوں سے بنائے ہوئے ہیں، آپ کچھ نہیں کر سکتے، میں ان کا ساتھ دیتا تو میری 7 نسلیں بیٹھ کر کھاتیں، جن کو ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا تھا، ان کو پاش پاش کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نرسنگ کونسل کا ممبر بننے کے لیے کروڑوں روپے لگتے ہیں، 9 لاکھ نرسز پاکستان میں چاہئیں، 25 لاکھ دنیا ہم سے مانگ رہی ہے، 1 فیصد بھی نرس باہر نہیں کیونکہ ہمارا ایجوکیشن نظام خراب ہے۔

صحت سے مزید