روزانہ صرف 30 منٹ پیدل چلنے کی عادت جسمانی اور ذہنی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق باقاعدہ چہل قدمی سے وزن اور جسمانی چربی کم کرنے، دل کو صحت مند رکھنے اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پیدل چلنے سے ٹانگوں اور پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور جوڑوں کی اکڑن میں کمی آ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ عادت ذہنی دباؤ اور بے چینی کم کرنے، نیند بہتر بنانے اور قوتِ مدافعت مضبوط کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ہر کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے سے خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے اور انسولین کی حساسیت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیقی مطالعات کے مطابق باقاعدہ پیدل چلنے کا تعلق مجموعی صحت، طویل اور صحت مند زندگی سے بھی ہے۔
طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ عام رفتار سے 30 منٹ چلنے پر تقریباً 2,500 سے 4,000 قدم مکمل کیے جا سکتے ہیں جبکہ تیز رفتاری سے یہ تعداد 4,500 تک پہنچ سکتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔