• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی پوپ لیو چہارم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پوپ لیو چہارم کی سرجری کے بعد ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور عوامِ پاکستان کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے مسیحی بھائیوں کے ہمراہ پوپ لیو چہارم کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہے، دعا ہے کہ پوپ لیو چہارم عزم و حوصلے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

وزیرِ اعظم نے پوپ لیو چہارم کی جلد مکمل شفایابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید