کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو پھیپھڑے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 71 بر س کے پوپ لیو کے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ آپریشن کرکے نکال دیا گیا ہے۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ لیو تقریباً 3 گھنٹے تک آپریشن روم میں رہے جس میں سرجری کا دورانیہ تقریباً 90 منٹ رہا، سرجری کامیاب رہی ہے اور کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
قبل ازیں پوپ لیو چہاردہم نے اپنی صحت سے متعلق بتایا تھا کہ پھیپھڑے میں ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہونے والی رسولی نکلوانے کے لیے جلد سرجری کروانا پڑے گی۔