• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پولو میچ میں کھلاڑی و گھوڑے بڑے حادثے سے بچ گئے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور میں ہونے والے پولو اِن پنک ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران کھلاڑی اور گھوڑے بڑے حادثے سے بچ گئے۔

لاہور کے ایبک پولو گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے دوران اچانک ایک چیل گھوڑوں سے ٹکرا گئی تاہم خوش قسمتی سے نہ گھوڑے لڑکھڑائے نہ کھلاڑی گرے۔

اس پر خطر صورتِ حال میں دونوں کھلاڑیوں فاروق امین صوفی اور امین رحمٰن نے اپنا توازن برقرار رکھا۔

میچ کے دوران گھوڑوں سے چیل کے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولو ان پنک ٹورنامنٹ ایبک پولو گراؤنڈ میں جاری ہے جس میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید