• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف و ہر دلعزیز جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار امیر گیلانی نے ایک خوبصورت و یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ننھے شہزادے کی آمد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اسپتال سے اپنے نومولود بیٹے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے کے کان میں اذان دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اور اس کا مفہوم بھی بتایا ہے اور لکھا ہے کہ ہمارا بیٹا ازمر جس کے معنی شیر کے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی امیر گیلانی نے ایک قرآنی آیت اور اس کا ترجمہ بھی شیئر کیا ہے کہ ’اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا عطاء فرمائے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے‘، الحمد للّٰہ! سید ازمر حسین کمال گیلانی، ہمارے جنگل کا بادشاہ، ہمارا فخر، ہمارا سب سے چھوٹا اور انتہائی قیمتی خزانہ۔

ادھر اداکارہ ماورا حسین نے بھی یہی خوش خبری اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی ہے۔

فنکار جوڑی کی جانب سے یہ خوش خبری سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں دی جا رہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید