پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی سے شادی کی تصدیق کردی۔
32 سالہ اداکارہ ماورا حسین اور 28 سالہ اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے نیم میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ماورا حسین نے دلہن کے روپ میں اپنے جیون ساتھ کے ساتھ تصاویر شیئر کردی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ماورا حسین دلہن بنی انہتائی حسین نظر آرہی ہیں، تصاویر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کو شوبزنس کے ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔