میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص کے اطراف میں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں مختلف افراد موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی سے محروم ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص کے قریب کھان روڈ پر تین مسلح ملزمان ایک سیلز مین جاویدسے اسلحہ کے زورپر رقم اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔دریں اثناء تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود خان موری سے نامعلوم چور منظور لغاری کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔متاثرین نے بتایا کہ ان واقعات کی متعلقہ تھانوں میں بروقت اطلاع کردی گئی،لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا،جبکہ پولیس نے مذکورہ واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔