پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان کی پرفارمنس اچھی ہے، دونوں میچز میں ہدف کا دفاع کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کو کریڈٹ جاتا ہے، انگلینڈ سری لنکا کا میچ اچھا رہا۔
انھوں نے کہا کہ یہاں بھی ویسی ہی پچز کا کہا ہے، پاکستان ٹیم یہاں بھی اچھا کھیلے گی، صائم ایوب کا فائدہ یہ ہوا کہ انہوں نے بولنگ اچھی کی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ہمیں سیٹ سے سروکار نہیں، اپنی کرکٹ اچھی کھیلنی ہے، فخر کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے، وہ ون ڈے کا مین پلیئر ہے۔
انھوں نے کہا ہم تبدیلیوں کی طرف زیادہ نہیں جاتے، کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ مجبوری میں کوئی تبدیلی کرنا پڑے تو الگ ہے، ابرار احمد ہماری اسپن بولنگ کا مین بولر ہے، ضرورت پڑی تو کھلائیں گے۔