پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کی پیش کردی ہے۔
پی سی بی نے خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کےلیے اہم قدم اٹھالیا اور شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کےلیے پیش کی ہیں۔
پاکستانی ٹیم 25 اکتوبر کو انگلینڈ کے ساتھ ٹرائی نیشن سیریز کے ایک روزہ میچ میں گلابی کٹ پہنے گی، ایونٹ کا یہ میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام ہے۔
پی سی بی اور پنک ربن نے چھاتی کے کینسر سے آگاہی کےلیے مشترکہ کاوش کی اور کرکٹرز کے دستخط شدہ خصوصی شرٹس کی نیلامی کا اعلان کیا۔
پی سی بی حکام کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بیٹر بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔
پی سی بی کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق نیلامی کا مقصد علاج کے اخراجات برداشت نہ کر پانے والی خواتین کی مدد کرنا ہے یوں شائقین کو خصوصی شرٹس حاصل کرنے اور قیمتی جانیں بچانے میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔