• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء نے محسن نقوی کو جواب دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو جواب دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں منہ چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، مجھ جیسا آدمی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں پر ناراض ہونے اور ردعمل دینے کے بجائے محسن نقوی کو تسلیم کرنا چاہیے کہ نئے صوبوں کا معاملہ انہوں نے مس ہینڈل کرکے متنازع بنا دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید