• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق کی جدوجہد کیلئے حوصلہ اور ثابت قدمی ضروری، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ حق اور اصولوں کی جدوجہد کے لئے حوصلہ، ہمت اور ثابت قدمی ضروری ہے۔ سیاست دھوکہ اور فریب کا نام ہے، کارکنان کا عزم اور نظریے سے وابستگی کامیابی کیلئے بنیادی ضرورت ہے۔ وہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہر مرتبہ اپنے ساتھیوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں ہم عام لو گ نہیں ہماری قوم کے ساتھ جو ظلم و زیادتیاں ہورہی ہے ہم آہستہ آہستہ اس شہر میں اجنبی بنتے جارہے ہیں یہ گلی ہماری اپنی نہیں رہی ان گلیوں میں غیرمقامی حکمرانی کررہے ہیں اور آپ کو غصہ نہیں آرہا ہے، اضطراب نہیں اور پرسکون ہیں، میں نے کہا کہ پرسکون قبرستان میں وہ مردے ہوتے ہیں جنہیں آپ دفنا کر آتے ہیں زندہ لوگوں میں اپنے خلاف ہونے والی ناانصافیوں پرلڑنے کا جوش ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید