• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، موبائل فونز لے کر بھاگنے والے ملزم کو چپلیں پڑ گئیں

کراچی میں موبائل فون لے کر بھاگنے والے ملزم کو لڑکیوں کی چپلیں پڑ گئیں۔

عدالت میں پیشی پر لڑکیوں نے چپلوں سے ملزم کی دھلائی کردی،پولیس ملزم کو بچا کر ملیر کورٹ کے حوالات میں لے گئی۔

عدالت نےملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا،40 موبائل اور پستول برآمد کیے تھے۔

رواں ماہ گڈاپ ٹاون میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو ایک فارم ہاوس میں بلایا گیا تھا۔

ملزم نے سیکیورٹی کے نام پر سب سےموبائل فون لے لیے تھے، کافی دیر انتظار کےبعد لڑکیوں کو پتہ چلا کہ ملزم موبائل فون لے کر فرار ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید