فیصل آباد میں صنعتکار کی گاڑی چرا کر فرار ہونے والے چور کا پیچھا کرنے پر صنعت کار کے قتل کے معاملے پر مقتول کے بھائی نے ڈسٹرکٹ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران ملزم کو شناخت کرلیا۔
فیصل آباد پولیس ترجمان کے مطابق شناخت پریڈ ڈسٹرکٹ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں آئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے17 اکتوبر کو صنعتکار ریحان اشرف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔