صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا ہے کہ اختلافات کا حل تنازع نہیں بلکہ بات چیت ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں احمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول نے ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور یکجہتی کا خواہاں ہے، دنیا کو جوڑنے والی اقدار کو فروغ دینا ہوگا۔
صدر آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ ثقافتوں کے قریب آنے سے دنیا امن کی طرف بڑھتی ہے، اختلافات کا حل تنازع نہیں بلکہ بات چیت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری سندھ نے ہمیشہ تعاون کیا، وزیر ثقافت سندھ، میئر کراچی اور کمشنر کراچی کا بھرپور تعاون رہا،25 دنوں میں موسیقی، تھیٹر، رقص اور فنونِ لطیفہ کی شاندار سرگرمیاں ہوئیں۔