• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشاب ٹرائلز، لاہور قلندرز کو ایک اور فاسٹ بولر مل گیا

لاہور قلندرز نے خوشاب میں حالیہ منعقدہ پی ڈی پی ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا، ٹرائلز میں 136 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار والا فاسٹ باؤلر بھی سامنے آگیا۔

دوسری طرف لاہور قلندرز نے بین الاقوامی گیمنگ کمپنی ای اے اسپورٹس کے اشتراک سے کرکٹ فریڈم کے نام سے ڈیجیٹل ٹرائلز کا بھی اعلان کردیا۔

کو چیئرمین ای اے اسپورٹس کا کہنا ہے کہ کرکٹ فریڈم کی صلاحیت ای اے اسپورٹس کی تاریخ میں سب سے کامیاب ہونے والی ہے۔

لاہور قلندرز نے خوشاب ٹرائلز سے 8 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا، ان کھلاڑیوں کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں داخلہ ہو گیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹرائلز کے معاملے میں لاہورقلندرز سے زیادہ پروفیشنل کوئی نہیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز پی ڈی پی ٹرائلز کو دو قدم اور آگے لے گئی، ای اے اسپورٹس کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کرکٹ فریڈم کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنی ویڈیو بھیج کر کھلاڑی ٹرائلز کا حصہ بن سکتےہیں۔

کو چیئرمین ای اے اسپورٹس جیف برٹن کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹرائلز کو نئی پہچان ملنے والی ہے۔

ثمین رانا نے مزید کہا کہ کرکٹ فریڈم نے ویمن کرکٹرز کی ٹرائلز پیش آنے والی مشکلات کو بھی ختم کردیا ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید