معروف گلوکار محسن رضا خان عرف بنی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
کراچی میں ان کے ایک دوست کے مطابق مرحوم محسن رضا خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
مرحوم بنی نے 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی میں ’’دل میں تم‘‘، ’’دیوانہ‘‘، ’’آ بھی جا‘‘ اور ’’بھنگڑا از کنگ‘‘ جیسے سپر ہٹ گانوں سے شہرت حاصل کی۔