چارسدہ میں موٹر وے چیک پوسٹ کے قریب کوسٹر پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ڈی پو او چارسدہ رفعت اللّٰہ کے مطابق کوسٹر میں سوار طلبہ مری سے واپس آ رہے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مری میں طلبہ کے 2 گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہوئی تھی۔
ڈی پی او چارسدہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔