• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پرامن رہا، کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیر کو کراچی میں ہونے والے واقعات کے بعد منگل کو شہر میں کہیں کشیدگی نظر نہیں آئی اور پورا شہر پر امن رہا اور کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا، ایم کیو ایم کا مرکز سیل  کئے جانے کے بعد کسی بھی رد عمل  سے نمٹنے کے لئے شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے،جس کی وجہ سے  کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، شہر میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رہی، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں بھی حاضری بھر پور رہی، تمام دکانیں اور مار کٹیں کھلی ہوئی دکھائی دیں، کاروبار زنگی معمول کے مطابق رہا، تمام پیٹرول پمپس بھی کھلے رہے ۔
تازہ ترین