• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم کا اپنے ارادوں سے متعلق انکشاف، شہزادہ ہیری مستقبل کے بادشاہ کے منصوبوں میں شامل ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ ہیری اور ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے تعلقات اور مستقبل کے حوالے سے ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ 

شاہی امور کے ماہرین کے مطابق شہزادہ ولیم بادشاہ بننے کے بعد شاہی خاندان کے معاملات میں اہم تبدیلیاں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم فی الحال ان کی ترجیحات میں ہیری اور میگھن شامل نہیں ہیں۔

شہزادہ ولیم نے گزشتہ سال اداکار یوجین لیوی کے ساتھ ایک ٹی وی کے پروگرام ’دی ریلکٹنٹ ٹریولر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تبدیلی میرے منصوبوں کا حصہ ہے اور میں مثبت تبدیلی لانا چاہتا ہوں، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی اس بات کا تعلق شہزادہ ہیری سے بھی ہے یا نہیں۔

برطانوی شاہی امور کے مدیر میٹ ولکنسن کے مطابق شہزادہ ولیم جانتے ہیں کہ مستقبل میں ہیری اور میگھن کے معاملات سے انہیں نمٹنا پڑ سکتا ہے لیکن فی الحال پرنس ولیم کی توجہ اپنے خاندان، شاہی ذمے داریوں اور شہزادہ آف ویلز کے کردار پر مرکوز ہے۔

شہزادہ ولیم کے موجودہ منصوبوں میں سستے گھروں کی تعمیر، قابلِ تجدید توانائی اور ماحولیاتی منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ جمع کرنا بھی شامل ہے،  اس مقصد کے لیے وہ آئندہ 10 برسوں میں اپنی جاگیر کے 20 فیصد حصے کو فروخت کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

پرنس ولیم کے ترجمان کے مطابق مستقبل کے بادشاہ ولیم جاگیر کے انتظامی اور مالیاتی اجلاسوں میں خود شرکت کرتے ہیں اور ادارے میں طویل عرصے سے موجود نظام کو تبدیل کرنے کے لیے مشکل فیصلے کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اسے زیادہ مؤثر بنایا جا سکے اور مقامی آبادیوں کے لیے مثبت اقدامات کیے جا سکیں۔

میٹ ولکنسن کا مزید کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم شاہی خاندان کے مستقبل کے حوالے سے زیادہ عملی سوچ رکھتے ہیں اور ایسے فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں جو شاہی ادارے اور ملک کے مفاد میں ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین اس وقت ہیری اور میگھن کے معاملات میں زیادہ الجھے ہوئے نہیں ہیں، شہزادی کیتھرین کی کینسر سے جنگ نے ان دونوں کی ترجیحات کو ایک نیا نظریہ دیا ہے اور وہ شاہی ذمے داریوں اور عوامی خدمت سے متعلق اپنے عزم کو خاندانی تنازعات سے متاثر نہیں ہونے دینا چاہتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید