• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے، جنرل ترکی المالکی

 
ترجمان اتحادی فورسز میجر جنرل ترکی المالکی(فائل فوٹو)۔
 ترجمان اتحادی فورسز میجر جنرل ترکی المالکی(فائل فوٹو)۔

ترجمان اتحادی فورسز نے کہا ہے کہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ٹاور پر حوثیوں نے دہشت گردانہ حملہ کیا۔ 

ریاض سے ترجمان اتحادی فورسز میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں کے دہشت گردانہ حملہ میں 11 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 2 سعودی، 2 بھارتی، 3 نیپالی اور 4 مصری شہری شامل ہیں۔ 

ترجمان اتحادی فورسز نے کہا متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید