سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق بجٹ میں متوقع اخراجات کا تخمینہ 1 ہزار 392 ارب ریال لگایا کیا گیا ہے جبکہ متوقع آمدنی 1ہزار 201 ارب ریال اور بجٹ خسارے کا تخمینہ 190 ارب ریال لگایا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا سرمایہ کاری سے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک نظام کی استعداد میں اضافہ ہوا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مملکت کا ترقیاتی سفر جاری رکھنے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کا عزم مزید مستحکم ہوا ہے۔