حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 نومبر کے لیے ہوں گی۔