• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی گرتی قیمتوں کو بریک لگ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملک میں سونے کی گرتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، دام میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 7800 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 6687 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 78 ڈالرز مہنگا ہو کر 3616 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو فی تولہ سونے کا بھاؤ 3500 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہو گیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید