وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی میں 123 عمارتیں حکمِ امتناع پر بن رہی ہیں، جن کی تعمیر انھوں نے رکوا دی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر قانون سندھ کو کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کریں اور درخواست کریں کہ 15 دن میں ان عمارتوں کا فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے عدالت ان پر توہینِ عدالت نہیں لگائے گی، اگر توہینِ عدالت لگائی گئی تو سامنا کرنے کو تیار ہیں۔