متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے مردان ہاؤس میں صدر عوامی نیشنل پارٹی سندھ شاہی سید سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وفد کی قیادت مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کی، جبکہ وفد میں انیس قائمخانی، فرقان اطیب، نیک محمد اور شاکر علی بھی شامل تھے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔
ملاقات میں یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام پورے ملک میں بہتر انتظامی نظام کے لیے ضروری ہے۔