کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد حکام کے مطابق شہر میں بغیر اجازت زیر تعمیر 143 عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے سیل کی گئی عمارتوں کی رپورٹ وزیر اعلیٰ ہاؤس بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں 36، شرقی میں 35 اور ضلع وسطی میں 20 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں 29، ضلع غربی میں 12 اور ملیر میں 7 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کیماڑی میں 4 زیر تعمیر عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔