• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا فائر بریگیڈ گاڑیوں کا رسپانس ٹائم کم کرنے کا حکم

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود گاڑیوں کا معائنہ کیا، انہوں نے کال سینٹر کے عملے کی موجودگی پر شاباش بھی دی۔

محسن نقوی ڈرائیور کے ہمراہ اسکائی لفٹ گاڑی میں سوار ہوئے اور ایف 11 تک اس کا رسپانس ٹائم چیک کیا۔

اسکائی لفٹ گاڑی نے فائر بریگیڈ اسٹیشن سے ایف 11 تک کا فاصلہ تقریباً 12 منٹ میں طے کیا۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ اسٹیشن سے آگ بجھانے کے لیے گاڑی فوری روانہ ہونی چاہیے اور رسپانس ٹائم مزید کم کیا جائے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ تیز رفتار اور فوری ردِعمل سے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید