وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی بلدیاتی قانون میں تبدیلی کا اعلان کردیا، صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دو ارکان پر مشتمل کمیٹی تمام شراکت داروں سے بات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں سفارشات مرتب کرکے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی، کوشش ہوگی کہ اگلے بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت ہوں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے لیے کسی دباؤ کا تاثر مسترد کردیا، اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے دو ہزار چوبیس کے منشور میں پہلے ہی اس بارے میں بتادیا تھا۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم وقت کا زیاں ہے، اگر آئینی طریقہ استعمال کرنا ہے تو ہم پھر صوبائی اسمبلی سے رائے لے لیتے ہیں۔