سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی جو پارلیمارنی کمیٹیوں میں پی ٹی آئی کے اراکین کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے، وہ کیسے ریفرنڈم اور نئے صوبوں پر حکومت کی حمایت کا کہیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانیے کے خلاف ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا پیغام براہ راست خود اُن سےنہ سن لیں، ہمیں کسی کی بھی بات پر یقین نہیں آئے گا۔
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ میں اور محمود خان اچکزئی، بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی، اور کہا کہ اس صورتحال میں نواز شریف کو سامنے آکر بولنا چاہیے۔