• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: محمود آباد میں گھر میں دھماکے کے بعد اگ بھڑک اٹھی، ایک حصہ منہدم

کراچی ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں ایک گھر میں دھماکے کے بعد اگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے بعد گھر کا ایک حصہ گرگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک سے دو افراد کے پھنسے ہونےکی اطلاعات ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق سلینڈر دھماکے کےبعد آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد گھر گر گیا، ملبے تلے ایک سے دو افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  

قومی خبریں سے مزید