• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چانسلر انجیلا مرکل پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

Assassination Attempt On Anjela Merkel Fails
چیک ری پبلک میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے مشتبہ شخص حراست میں لےلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل چیک ری پبلک پہنچی تھیں۔ پراگ ایئرپورٹ سے شہر کی طرف جاتے ہوئے ان کے پروٹوکول میں ایک مسلح شخص نے گھسنے کی کوشش کی۔

پولیس کی وارننگ کے بعد مسلح شخص گاڑی سے اتر گیا جس کےبعد پولیس نے اسے حراست میں لےلیا۔

جرمن چانسلر مختصر دورے میں پراگ پہنچی ہیں جہاں وہ چیک وزیراعظم سےملاقات کریں گی ۔
تازہ ترین