• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Art Work On Ostrich Eggs In Russia
دنیا میں با صلاحیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو دنگ کردے۔

روس کی ایک باصلاحیت فنکارہ نے اپنے فن کا انوکھا مظاہرہ کرتے ہوئے چڑیا گھر میں شتر مرغ کے انڈوں پر مختلف رنگوں کے ذریعے دیدہ زیب اور خوبصورت نقش و نگاری کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس ماہر فنکارہ کے مطابق شتر مرغ کے ایک انڈے پر پینٹنگ کرنے کے لئے تقریبا 10 گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے جس میں مختلف رنگوں اور برش کی مدد سے خوبصورت شاہکار تخلیق دیا جاتا ہے۔

انڈوں پر خوبصورت پینٹنگ کرنے کی ماہر فنکارہ کے اس انوکھے فن کو دیکھ کر کوئی بھی شخص داد دئیے بنا نہیں رہ سکتا۔
تازہ ترین