• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی ٹک ٹاکر کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ویڈیو وائرل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

عراقی ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر غفران سوادی عرف ام فہد کو انکے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ام فہد کو نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے زیونا ڈسٹرکٹ میں انکی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ 

 عراقی ٹک ٹاکر پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ویڈیو نگرانی کےلیے لگائے گئے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیا جسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا گیا۔ 

عراقی وزیر داخلہ نے واقعے کی انکوائری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ 

خیال رہے کہ ام فہد ٹک ٹاک پر عراقی میوزک پر اپنی ڈانسنگ ویڈیو کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ 

فروری 2023 میں عراقی عدالت نے انہیں انکی ایک ویڈیو میں اشتعال انگیز گفتگو پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید