• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحدی فورسز میں تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا

Pak Afghan Border Continue Deadlock
چمن بارڈر پر باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان فورسز کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے ،دوستی گیٹ آج نویں روز بھی آمدورفت کےلئے بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

آج نویں روز بھی سرحدی فورسز کے درمیان کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ بندش کے سبب نیٹو سپلائی،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہرقسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔سرحد کے دونوں جانب سیکڑوں شہری بھی پھنس گئے ہیں۔ سیکڑوں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ پاک افغان اعلیٰ حکام ہی کریں گے۔
تازہ ترین